PK Press

پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا ،شاہد آفریدی

  قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا اس بارے میں حتمی فیصلہ کر چکا ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا اس لیے گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گیا ہوں، انہوں نے کہا بطور کپتان سرفراز احمد انہیں پسند ہیں کیونکہ وہ فیلڈ میں جان لگاتے ہیں ، کوشش کروں گا کہ کوئٹہ کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر سکوں۔سرفراز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد نے غصہ کیا تو گراونڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ گراونڈ میں کپتان کا غصہ کرنا قدرتی عمل ہے، لیکن اسے یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔آخر میں شاہد آفریدی نے کہا کہ طور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاناچاہتا ہوں،جیتنے کے لیے کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار،دعاؤں کی درخواست

پڑھنے کے اگلے

گوندا نے اپنی شادی خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے