
shahbaz sharif
لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، قوم سے دعاوں کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں،علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
Tags: Latest