
پشاور(آئی پی ایس )صوبہ خیبر پختونخوامیں کرونا وائرس کی قسم اومیکرون کے مزید 37 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں اومیکرون کیسز کی تعداد 145 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوامیں کرونا وائرس کی قسم اومیکرون کے مزید 37 نئے کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 37 کیسز میں سے 18 کا تعلق پشاور سے ہے۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون کا شکار 37 افراد میں 14 خواتین بھی شامل ہیں۔ صوبے میں اومیکرون کیسز کی تعداد 145 ہوچکی ہے۔