PK Press

اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ، دہشت گردی کے آغاز کاسنگل

اسلام آباد،گزشتہ رات دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس افسر منور کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران وجوانون نے شرکت کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی کمپنی کے پاس دہشتگردی کا واقع ہوا ،ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید ہوئے،یہ چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں ہے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے،ہمیں یہ ایک قسم سنگل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ اس سال کا پہلا واقع ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے،پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسسز پاکستان کی حفاظت کے لیئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں تک پہنچ گئے ہیں موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کر لیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سری لنکن شہری کے اہلخانہ کوسیالکوٹ تاجربرادری کی امداد قابل تحسین ہے،وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کورونا وائرس کا شکار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے