PK Press

عثمان بزدار کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ،نیاسروے جاری

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین(IPOR) کی نئی سروے رپورٹ جاری،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلی سے آگے ، اکثریت نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلی قرار دیا ،پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو بیسٹ(Best) وزیراعلی قراردیا،خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان دوسرے،سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے ،خیبر پختونخوا کے41فیصد نے وزیراعلی محمود خان، سندھ کے 38فیصد نے وزیراعلی مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم او رصحت کی سہولتوں کی فراہمی او رڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپنین ریسرچ کی نئی سروے رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق اکثریت نے عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے، پنجاب کے45 فیصد رائے دہندگا ن نے عثمان بزدار کوبہترین وزیراعلی قراردیا ہے۔اس فہرست میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان دوسرے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ تیسرے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو چوتھے نمبر پر جبکہ خیبر پختونخوا کے41 فیصد نے وزیراعلی محمود خان کے حق میں رائے دی، سندھ کے 38 فیصد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ و کے حق میں رائے دی، جبکہ بلوچستان کے 32 فیصد رائے دہندگان نے قدوس بزنجو کے حق میں رائے دی۔سروے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم او رصحت کی سہولتوں اورترقیاتی کاموں کے لیے بہترین کام کیا، 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں، خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان 62 او رسندھ 58 فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کرسکی۔پنجاب کے 72 فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق حکومت سے مطمئن، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست رہے، ترقیاتی کاموں سے متعلق پنجاب میں 51 فیصد وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، خیبر پختونخوا 48،ب لوچستان 43 اور سندھ میں 38 فیصد رائے دہندگان نے اعتماد کا اظہارکیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے، پنجاب کے 61 فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عثمان بزدار سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

پڑھنے کے اگلے

ملک میں کورونا کے پھیلا ؤنے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے