PK Press

نوجوانوں کوبا اختیار بنانا چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا ویژن ہے،فرخ خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں،انہیں با اختیار بنانا پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کا ویژن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں یوتھ ونگ کے صدر سید بلال شیرازی کی قیادت میںبلوچستان سے آئے وفدسے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدرمحمدیوسف خان ہوتی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں شعبہ خواتین کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم،یوتھ ونگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری برات جان ،قبائلی رہنما حاجی عبیداللہ ،ملک فضل الرحمن ،اعظام چوہدری اور رہنما بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور نئے پارٹی ممبران کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔مسز فرخ خان نے کہا کہ ہمیں پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کرنا چاہیے ۔مسز فرخ خان نے یوتھ ونگ کے کارکنان کو ہدایت کی کہ پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی جماعت کیلئے بے لوث کام کریں اور اسے گراس روٹ تک منظم کرنے کے لیے جدوجہد کریں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سجل علی کی سالگرہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

پڑھنے کے اگلے

عثمان بزدار سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے