PK Press

نون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی، فوادچوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے،نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ،ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔انہوںنے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کورونا کا پھیلاو میں شدت، پرائمری کلاسز بند کرنے کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

سجل علی کی سالگرہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے