
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام شیشہ کیفیز کو بند کر کے اسلام آباد انتظامیہ کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا،اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کو فوری ایکشن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس اور اے این ایف بھی متحرک ،چند روز میں اسلام آباد انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور اے این ایف شیشہ کیفیز کے خلاف کاروائیاں شروع کر دیں گی۔