PK Press

اقوام متحدہ کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹس جاری کر نے کا اعلان

 

اقوام متحدہ ()
اقوام متحدہ کی پو سٹل انتظا میہ نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے موقع پر اقوام متحدہ "کھیل۔امن کے لیے” کے موضوع پر ڈاک ٹکٹس جاری کرے گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اقوام متحدہ کی جانب سے سرمائی اولمپکس کے لیے ڈاک ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔چینی میڈ یا کے
مطا بق
اقوام متحدہ کے مطابق ڈاک ٹکٹس میں آئس ہاکی کے کھلاڑیوں، سنو بورڈرز، فگر اسکیٹرز، سنو موبائل پلیئرز، کرلر اور الپائن اسکائیرز کے خاکے دکھائے جائیں گے۔ یہ ڈاک ٹکٹس چینی مصور روان فی فی نے ڈیزائن کیے ہیں ۔
اقوام متحدہ کی پوسٹل ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ "کھیل۔امن کے لیے” کے ڈاک ٹکٹس ایجنسی کی آفیشل ویب سائٹ، یا نیویارک، جنیوا اور ویانا میں اقوام متحدہ کی پوسٹل ایڈمنسٹریشن کے نمائندہ دفاتر سے خریدے جا سکتے ہیں۔انہیں معمول کے ڈاک ٹکٹس کی مانند خطوط بھیجنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفیز کو بند کرنے کا حکم

پڑھنے کے اگلے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے