PK Press

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم چین میں ہونے وا لی ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

  پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم 10 سے 25 ستمبر تک چین میں ہونے وا لی ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، رواں سال کے ایشین گیمز چین کے شہر ہانگ زو میں ہو گئے ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال کی سرگرمیوں کا اعلان کر دیا ہے، کیلنڈر ایئر میں قومی ٹیموں کی چھ انٹر نیشنل ایونٹس میں شرکت بھی شامل ہے ، رواں سال کے ایشین گیمز چین کے شہر ہانگ زو میں ہو گئے ۔ 1990 میں بیجنگ اور 2010 میں گوانگ زو کے بعد ہانگزو ایونٹ کی میزبانی کرنے والا تیسرا چینی شہر ہوگا۔،یہ پروگرام 46 کھیلوں پر مشتمل ہوگا، جن میں سے 33 کو ٹوکیو میں 2020 کے اولمپک گیمز میں پیش کیا گیا تھا، چھ پیرس 2024 کے ، دو کو مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے پیش کیا ، اور ایک کھیل ایشیا کے پانچ خطوں میں سے ہر ایک سے تھا۔گوادر پرو کے مطابق جکارتہ میں 2018 اولمپک کونسل آف ایشیا ( او سی اے ) کی جنرل اسمبلی میں حکام نے دعوی کیا تھا کہ 2022 کے ایشیائی کھیل ہانگزو کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہوں گے۔ پی ایچ ایف کے شیڈول کے مطابق پاکستانی قومی ہاکی ٹیم مئی میں ایشیا کپ، جون میں سوئٹزرلینڈ میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ، 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز، 10 سے 25 ستمبر تک چین میں ایشین گیمز اور 8 سے 22 دسمبر تک سپین میں چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ امپائرز، کوچز اور ٹیکنیکل افسران کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پی ایچ ایف کی جانب سے سپورٹس ایکٹیویٹی کیلنڈر میں تربیتی ورکشاپس، امپائرنگ کلینک اور کورسز بھی شیڈول کیے گئے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

غیر قانونی تعمیرات کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم

پڑھنے کے اگلے

چین اور ترکی کا ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے