
گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود شکار کھیلنے کے لیے بلوچستان کے ضلع دالبندین پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان اپنے خصوصی طیارہ میں دالبندین اہرپورٹ پہنچے ۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے انکا دالبندین ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف المالکی، کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ، ودیگر بھی موجود تھے ۔گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کو پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔بعد ازںوہ سخت سیکورٹی میں اپنی رہائشگاہ کی جانب روانہ ہوگئے ۔گورنر تبوک کی آمد پر پولیس، لیویز، سیکورٹی فورسز نے اہرپورٹ و دیگر ملحقہ راستوں پر سخت سیکورٹی اہلکار تعینات کردیا تھا۔
Tags: Latest