
ملٹن کینز(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما و چیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل راجہ شکیل حیدر نے پاکستان مسلم لیگ (ق)پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کے بڑے بھائی ڈاکٹر کاظم علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے ایک بیان میں راجہ شکیل حیدر نے کہا کہ غم کی اِس گھڑی میں کامل علی آغا صاحب اور باقی ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین