PK Press

پشاور ‘ مکان کی چھت گرگئی ،ملبے تلے دب کرماں 4بیٹیوں سمیت جاں بحق

پشاور کی انقلاب کالونی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی ،ملبے تلے دب کر پانچ خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال میں رات گئے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو نے جائے حادثہ سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں 5 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث خستہ حال تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ہمارا اصلی آئی ایم ایف اوورسیز پاکستانی ہیں،چودھری شجاعت حسین

پڑھنے کے اگلے

کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پربرطانوی وزیراعظم مشکل میں پھنس گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے