PK Press

عوام کیلئے خوشخبری ،نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

nepra

nepra

 نیپرا نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے گھریلو،کمرشل،جنرل صارفین کیلئے ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے رعایتی پیکچ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا ،گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال پر ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا جبکہ نئے بجلی صارفین کے لیے بھی زائد کھپت پر 12.96 روپے کا ریٹ نافذ ہوگا ،رعایتی پیکچ کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا ،پیکچ کے تحت ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مری میں برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے پر پاک فوج کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں,لبنیٰ قریشی

پڑھنے کے اگلے

قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے