PK Press

کرتاپور راہداری نے 74سال بعد دو بچھڑے بھائیوں کو ملوادیا

کرتار پور راہداری نے بچھڑے ہوئے دو بھائیوں کو ملا دیا ۔قیام پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائیوں کی 74برس بعد کرتار پور میں ملاقات ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پا کستان کے شہر فیصل آباد کے صدیق بھارتی پنجاب بھلے والا سے آنے والے اپنے بھائی حبیب عرف شیلا سے ملنے کرتار پور پہنچے۔پاکستانی شہری صدیق نے دور سے آتے ہوئے اپنے بھائی حبیب کو پہچان لیا دونوں بھائی آپس میں مل کر خوب روئے اور گلے مل کر جھپیاں ڈالیں۔ چوہتر برس کے بچھڑے دونوں بھائیوں کی ملاقات نے دیکھنے والوں کو بھی جذباتی کر دیا دونوں بھائیوں کی آپس میں مل کر آنکھیں پرنم ہو گئیں اور وہ ایک دوسرے کو دلاسے دیتے رہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

واٹس ایپ نے شاندار فیچر متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی

پڑھنے کے اگلے

گورنر تبوک شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے