PK Press

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا اونٹوں کا فائیوسٹار ہوٹل کھول دیا گیا

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا اونٹوں کا اوپن ائیر ہوٹل کھول دیا گیا ہے، ہوٹل عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کے دوران اونٹوں کی خدمت اور انہیں تیار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ٹیٹا مین کے نام سے کھولے جانے والے ہوٹل میں 120 کمرے شامل ہیں جبکہ 50 سے زیادہ خادمین اونٹوں کی دیکھ بھال، گرومنگ اور تحفظ کی خدمات فراہم کریں گے۔اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل اپنے مہمان اونٹوں کے لیے فائیو سٹار سروس مہیا کرتا ہے، جس میں کھانا، گرم دودھ، اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اصطبل صاف اور گرم ہو۔اونٹ کے مالکان کا کہنا تھا کہ یہ مالکان اور کلب کے عہدیداروں کے لیے شاندار اور آرام دہ ہے۔ جہاں اونٹوں کو ان کے کمروں میں داخل ہونے سے پہلے جانچا جاتا ہے۔اونٹوں کا میلہ، جو 40 دن تک جاری رہے گا، یکم دسمبر کو ریاض میں شروع ہوا، جس میں خلیج، امریکا، آسٹریلیا، فرانس اور روس سے اونٹوں کے مالکان اور شوقین افراد کو شامل ہیں۔ یہ تہوار دنیا بھر سے ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد زائرین کو راغب کرتا ہے، جس سے سعودی عرب کی روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سپریم کورٹ نے اردو زبان رائج نا کرنے پر وزارت تعلیم سے جواب طلب کر لیا

پڑھنے کے اگلے

عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد اشتہاری قرار دیدیا، وارنٹ گرفتاری جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے