PK Press

کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پربرطانوی وزیراعظم مشکل میں پھنس گئے

کرسمس پارٹی کے تنازعہ کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ایک اور سکینڈل کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم ہاوس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں درجنوں اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جس کی تحقیق پولیس کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ تقریب مئی 2020 میں منعقد ہوئی جب حکومت کی جانب سے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ 10 ڈاننگ سٹریٹ میں کرسمس 2020 کی پارٹی کا اسکینڈل بھی منظر عام پر آیا تھا۔ تاہم وزیراعظم بورس جانسن نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کے دوران 10 ڈاننگ سٹریٹ نے کسی قسم کے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔اس پارٹی سے متعلق بھیجی گئی ای میل میں حکومتی عہدیدار مارٹن رینولڈز نے لکھا تھا کہ انتہائی مصروف عرصے کے بعد اس خوبصورت موسم میں 10 ڈاننگ سٹریٹ کے لان میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے مشروبات کا اہتمام کریں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پشاور ‘ مکان کی چھت گرگئی ،ملبے تلے دب کرماں 4بیٹیوں سمیت جاں بحق

پڑھنے کے اگلے

مری میں برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے پر پاک فوج کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں,لبنیٰ قریشی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے