PK Press

ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئیں

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف فارن کرنشی سمگلنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی اے حکام نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ایف آئی حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں حریم شاہ خود بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کر رہی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان سے برطانیہ اتنی بڑی رقم لے کر آرہی تھی لیکن مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے ۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ آپ لوگ رقم لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو بہت آسان اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تو وعدہ کیا تھا کرنسی اورپاسپورٹ کواوپر لے جائیںگے ، حکومت کچھ نہیں کرسکی صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔حریم شاہ نے اپنی ویڈیو میں مری واقعے پر بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تھوڑی سی برفباری ہو جائے تو لوگ مر جاتے ہیں لیکن یہاں برطانیہ میں مہینوں برفباری ہوتی ہے لیکن کسی کو کچھ نہیں ہوتا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گورنر تبوک شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پڑھنے کے اگلے

موجودہ حکومت تکون پہیہ پر چل رہی ہے جسکا چلنا مشکل ہے ،نواب اسلم رئیسانی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے