PK Press

وزیراعظم کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری فدا اللہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز فروخت ہوئے، شیخ رشید نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مری میں ایک انڈے اور کمرے کا کرایہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پڑھنے کے اگلے

اسلام آبادہائیکورٹ کی نیوی گالف اور مونال ریستوران کو سیل کرنے کی ہدایت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے