
دبئی ایکسپو میں جاری پاکستان پویلین میں آج 11 جنوری سے سیاحتی ہفتے کا آغاز ہوگا جس میں تین روزہ کانفرنسز جبکہ 16 جنوری کوخیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوگی جس میں سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونگے۔ایکسپو میںمختلف ممالک سے بین الاقوامی سرمایہ کار مدعو ہیں جو کہ سیاحتی کانفرنسزمیں شریک ہونگے۔اس سے قبل پاکستان پویلین دبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا حکومت کا توانائی اور پاوور سیکٹر میں 2030 کے وژن کے بارے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شرکاء کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں کے بارے میں بنیادی طور پرجدید توانائی ، ہائیڈل پاوور جنریشن، تیل اور گیس کے ذخائر کے امکانات سمیت دیگر چیزوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا گیا ۔ یہ کانفرنس خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دبئی ایکسپو 2020 میں منعقدکی جانے والی کانفرنسز کے سلسلے کے تسلسل میں تھی ۔ جس کا مقصد بڑھتے ہوئے مواقع کی سرزمین خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے امکانات کو ظاہر کرنا اور دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسمنٹ حسان دائود بٹ نے اپنے خطاب میں کیااور کانفرنس میں موجود حاضرین کو قابل تجدید توانائی ، ہائیڈل پاوور جنریشن، تیل اور گیس کے ذخائرکے امکانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا اور دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی اور بین الاقوامی بزنس کمیونٹی کے زبردست ردعمل اور دلچسپی کو سراہا۔ توانائی شعبے کی قیادت سیکرٹری محکمہ توانائی و بجلی سید امتیاز حسین شاہ کررہے تھے ۔ جن کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا اپنے توانائی کے شعبے کو ترقی دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے پن بجلی ، شمسی اور ہوا کے صاف اور قابل تجدید وسائل میں سرمایہ کاری کے ذریعے مقامی وسائل برئوے کار لا کر سرمایہ کاری چاہتی ہے ۔بعد ازاں پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سی ای او محمد نعیم خان اور ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ پیڈو فراز نے حاضرین کو صوبے میں ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر، ہائیڈروجن پلانٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ صوبے کا وژن 2030 کے تحت قابل تجدید توانائی میں بدلنا ہے ۔ مزیدبرآں جی سی ایل خیبرپختونخوا کے سی ای او ناصر خان نے سامعین کو صوبے کیساتھ ساتھ آئل اینڈگیس سیکٹر میں خاص طور پر اپ اسٹریم آئل اینڈگیس سیکٹر اور صوبے میں تیل اور گیس کی پیداوار اور تلاش میں پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھنے والی متحدہ عرب امارات میں مقیم سرمایہ کار نیٹلی ٹیریشینکو (GCC رائلز ایل ایل سی) کیساتھ ایک مفاہمتی خط پر بھی دستخط کیا جبکہ اس کی باقاعدہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط 16 جنوری کو دبئی ایکسپو میںہوگی۔