
پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے ایڈیشنل نائب صدر ڈاکٹر عمران اکبر نے اپنے خاندان سمیت جمعیت علمائے اسلام میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنی شمولیت کا یہ اعلان جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک منعقدہ تقریب میں کیا۔اس موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے علاوہ ڈاکٹر عمران اکبر کے بھائی ندیم اکبر ، حاجی نعیم اکبر اور حمایت شاہ بھی موجود تھے ۔اسی طرح سلیم اعوان، محمد علی اور نور رحمن نے بھی جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔مولانا فضل الرحمن نے جمعیت میں شامل ہونے والے کارکنوں کو علماء کے قافلے میں شمولیت پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو فیصلہ کیا وہ موجودہ حالات کے تناظر میں انتہائی درست فیصلہ ہے ۔وہ انشاء اللہ علماء کے قافلے میں ہمیشہ کے لئے خوشحال رہیں گے اور کبھی بھی مایوس نہیں ہونگے۔