
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بشیر میمن نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے درخواست دائر کی۔خیال رہے کہ بشیر میمن پر ایف آئی اے نے سال 2020 میں تین مقدمات درج کیے ۔ایف آئی اے نے بشیر میمن پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے تین مقدمات درج کر رکھے ہیں ۔ بشیر میمن کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے ۔
Tags: Latest