PK Press

مری میں ایک انڈے اور کمرے کا کرایہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مری میں مقامی افراد ایک انڈا 500 جبکہ کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے وصول کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے قبل مقامی افراد ایک انڈا 500 جبکہ کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے وصول کررہے تھے۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مری کی برف باری اور شدید ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں سے دکاندار اشیائے ضروریہ کی بھاری رقم لیتے پائے گئے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقامی شہریوں کی جانب سے پانی کی بوتل بھی 500 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔سابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مری میں چھوٹی گاڑیوں کو دھکا لگانے کے 3 ہزار جبکہ بڑی گاڑیوں کے 5 ہزار لیے جارہے تھے لیکن اب وہاں کے باشندے اور ہوٹل مالکان سب مدد گار بنے پھر رہے ہیں۔
دوسر ی جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مری کے ہوٹلوں میں اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقررہ کرائے سے زیادہ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورمتعلقہ حکام اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور کھانے پینے کی اشیاء اور رہائش میں اوورچارجنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لوٹنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ اوورچارجنگ کاروبار نہیں، لوٹ مار کے مترادف ہے جو قطعاً برداشت نہیں۔انتظامیہ سیاحتی مقامات پر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے صرف کی خرید و فروخت یقینی بنائے ۔ انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے عدالتی جنگ جیت لی

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے