PK Press

حافظ فرحت عباس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر مقرر

لاہور،حافظ فرحت کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقررکردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن حافظ فرحت عباس کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقررکردیا گیا، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے حافظ فرحت عباس کو مشیر وزیراعلیٰ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ حافظ فرحت کا پی ٹی آئی میں خدمات کا سفر طویل اور تحریک کی جدوجہد میں بے شمار قربانیاں ہیں،یہ فیصلہ تحریک کے ورکز کے لئے امید کی نئی کرن ہو گی کہ اس جماعت میں ورکرز کو مرکزی فیصلہ سازی میں شامل کیا جاتا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے بھی حافظ فرحت عباس کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقرری سے پی ٹی آئی کے ورکروں کی حکومت میں نمائندگی کو تقویت ملے گی اور ورکر کو یہ احساس ہو گا کہ وہ فیصلہ سازی میں پھر پور طور پر شریک ہے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی

پڑھنے کے اگلے

حکومت پنجاب کا مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ: نیا نام کوہسار رکھنے کی تجویز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے