
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے سانحہ مری پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد میں کوئی کمی نہ چھوڑیں ،ان کی رہائش ،کھانے پینے اور ان کو برف سے نکالنے میں اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک میں مسز فرخ خان نے پارٹی کارکنان کو بھی برف باری سے متاثرہ سیاحوں کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ مری میں اموات ملکی تاریخ کا افسوسناک سانحہ ہے جس پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔مسز فرخ خان نے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ انہوں نے سیاحوں کی بھرپور مدد پر پاک فوج، ایف سی اور ریسکیو 1122 کی کوششوں کو بھی سراہا ۔
Tags: Latest