
فوجی دستے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کو پہنچ گئے ہیں۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی دستے سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل ہیں ، مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے ہیں ، مری ڈویژن کے انجینئر دستے کے تمام بائوزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا ، پانی ، چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے ، لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کہ ایف ڈبلیو او کے جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔
Tags: Latest