PK Press

اسلام آباد پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ،3 ڈاکو گرفتار،آپریشن جاری

islamabad police operation

islamabad police operation

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوپولیس مقابلوں میں 3 زخمی ڈاکوئوں کوگرفتار کرلیا گیا، ایک ڈاکوسرچ آپریشن کے دوران پکڑا گیا، 5 فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں میں مسلح افراد شہری سیرقم لوٹ رہے تھے، گشت پرمامورپولیس اہلکاروں کودیکھ کرڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں 2 ڈاکوزخمی ہوگئے، جنہیں ان کے تیسرے ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ فرارہونے والے 3 ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ دوسرا واقعہ تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا جہاں 3 ڈاکو اسلحہ کے زورپرشہری سے رقم لوٹ رہے تھے، واردات کی کال موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی کی۔ملزمان نے تعاقب پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیرقانونی قرار، 3ہفتوں میں گرانے کا حکم

پڑھنے کے اگلے

لاہور میں اومیکرون کے مزید31 نئے کیسز رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے