PK Press

شہراقتدار میں دن دیہاڑے بچہ لاپتہ،والدین کی آئی جی سے سخت نوٹس کی اپیل

abdul basit

abdul basit

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود میں لاپتہ ہونے والے 12 سالہ بچے کا تین روزگزرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا، والدین نے اسلام آبادپولیس سے کوششیں تیز کرنے کی اپیل کردیں ۔تفصیلات کے مطابق 12سالہ عبدالباسط ولد اللہ یار منگل کے روز تھانہ گولڑہ کی حدود میراہ آبادی سے بچہ صبح گھر سے نکلا، دن دو بجے تک نزدیک کرکٹ گراونڈ میں بچوں کے ساتھ کھیلتا رہا پھر اچانک لاپتہ ہوگیا۔ والدین کی جانب سے تھانہ گولڑہ میں اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کرائی تاہم تین دن گذرجانے کے باجود ابھی تک اس کوئی پتہ نہیں لگا، والدنے دوستوں کے ہمراہ پورا اسلام آباد چھان مارا مگر تاحال بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ لواحقین نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ تھانہ کے عملے کو لاپتہ بچے کی تلاش کی کوششیں تیز کرنے کا حکم صادرکریں ۔والدین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جس کسی کو بچے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر ان نمبرز 0336-5255586-03025285543پر اطلاع دیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آسٹریلیا نے دنیا کے نمبر ون ٹینس سٹار کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

پڑھنے کے اگلے

ہم بحثیت قوم حضورۖکی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی ترقی کرسکتے ہیں، وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے