PK Press

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو8وکٹوں سے شکست دے کرتاریخ رقم کردی

bangladesh cricket team

bangladesh cricket team

  بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش نے ماونٹ منگنوئی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو انہی کی سرزمین پر 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔بنگال ٹائیگرزنے اپنے ہوم گراونڈ کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔دس سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔بنگلادیش کے عبادت حسین کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی، مہمان ٹیم نے جیت کے لئے درکار 40 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لئے۔فاسٹ بولر عبادت حسین نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

پڑھنے کے اگلے

وزیر اعظم عمران خان نے ہکلہ۔ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کاافتتاح کر دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے