PK Press

پاک افعان دوستی بس سروس دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

pakistan-afghanistan-agree-to-resume-dosti-bus-service

pakistan-afghanistan-agree-to-resume-dosti-bus-service

پشاور( آ ئی این پی) پاک افغان دوستی بس سروس بحال کرنے سیکورٹی اور ضابطہ اخلاق ترتیب دینے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد،ایڈشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عمران یوسفزئی، ایس پی سیکورٹی پشاور نبی کھوکھر سیکرٹری آر ٹی ا ے طارق حسن ڈی ایس پی اسپشل برانچ ریاض الاسلام اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ پاک افعان دوستی بس سروس دوبارہ فعال کرنے کیلئے معیاری بس کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیگی اس مقصد کیلئے 14 جنوری کو ٹینڈر جاری کیا جائے گا ،پاک افغان دوستی بس سروس کے ذریعے پاکستانی حکومت کے زیرِ اہتمام چالیس بسوں میں مسافروں کو پشاور تا جلال آباد جب کہ افغان حکومت کی زیرِ سایہ مزید چالیس بسوں کے ذریعے روزانہ مسافروں کو جلال آباد تا پشاور لایا جائے گا ۔بسوں اورمسافروں کی حفاظت کے لیے پشاور اور ضلع خیبر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کو حفاظتی پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے گئے پاک افغان دوستی بس سروس فعال ہونے کے بعد مسافر اڈے میں ہی امیگریشن حکام کے ذریعے مسافروں کی دستاویزات چیک کرنیاور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ بارڈر پر مسافروں کو چیکنگ کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک افغان دوستی بس سروس شروع کرنے کے لئے معیاری کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی تمام بسیں 45 سیٹوں پر مشتمل ہوگی بسوں میں کمپنی کی جانب سے سیکورٹی گارڈ کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی مسافروں کی سہولت کیلئے زیرو میٹربسیں چلائی جائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ پشاور تا جلال آباد بس سروس بحال کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جائیں بسوں میں سفر کرنے کے لئے کروناویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی ہوگا پشاور تا جلال آباد بس سروس کی کامیابی کے بعد اسلام آباد تا کابل بس سروس چلانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی ۔اس سلسلے میں ابھی سے ہوم ورک شروع کیا جائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

لاہور میں اومیکرون کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

پڑھنے کے اگلے

گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے