
abdur razzaq daud
مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ماہ دسمبر میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں اضافہ ہوا، مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹکس، سیمنٹ، کاٹن فیبرک اور چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، قازقستان کو برآمدات میں اضافہ ہوا۔اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ مردانہ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چاول، لیڈیز گارمنٹس، جرسی اور ٹی شرٹ کی برآمدات اورروایتی مارکیٹوں میں امریکہ، چین، نیدرلینڈز اور اسپین کو برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ برطانیہ، جرمنی، افغانستان، روس اور سعودی عرب کو برآمدات میں کمی ہوئی جبکہ فروٹ، سبزیوں اور سرجیکل آلات کی برآمدات میں بھی کمی ہوئی۔