
mishi khan
نامور پاکستانی اداکارہ مشی خان دن بدن بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی کارکردگی پر برس پڑیں۔مشی خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی کے کیسے کیسے جواز پیش کر رہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ حکومت، پاکستان کا موازنہ دوسرے ممالک سے یہ کہہ کر رہی ہوتی ہے کہ امریکا، افریقا، انگلینڈ اور روس میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، حکومت وہاں کا رہن سہن دیکھے۔مشی خان نے کہا کہ ان ممالک میں گھر میں صفائی کرنے والی خاتون بھی اپنی گاڑی میں آتی ہے، پاکستان میں ایک منیجر اپنی تنخواہ میں مہینہ کس طرح پورا کرتا ہے یہ اسی سے پوچھیں، آپ لوگوں کو نظر کا دھوکہ ہے جو آپ باہر کے ممالک کا پاکستان سے موازنہ کرتے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ مشی خان نے عوام کو مہیا کی جانے والی بنیادی ضروریات سے متعلق کہا کہ پاکستان میں آپ لوگوں نے روٹی، پانی کو بہت مہنگا کر دیا ہے۔مشی خان نے کہا کہ روز ٹی وی پر حکومت کے خواتین و حضرات آکر ہمیں ماموں بناتے ہیں اور نکل جاتے ہیں، آپ لوگ کر کیا رہے ہیں، آپ لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں بس ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، پچھلی حکومت کو کہہ رہے ہیں، آپ لوگوں نے خود کیا کیا ہے۔
This is not any kind of change but just an illusion which has been thronged on the Nation. What a start to the new year #2022NewYear #TabdeeliNahinTabahi pic.twitter.com/qXQTzBBL8t
— Mishi khan (@mishilicious) January 1, 2022