
gas load shedding
باہتر،ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح تحصیل فتح جنگ کے مرکز باہتر اور گردونواح کے علاقوں میں گذشتہ چند روز سے سوئی گیس کی آمد ادویات کی طرح جاری ہے چوبیس گھنٹوں میں صبح دوپہر شام کے اوقات میں آدھا آدھا گھنٹہ گیس فراہم کی جاتی ہے جبکہ باقی ماندہ اوقات میں پریشر نہ ہو نے کے برابر ہوتا ہے ۔صبح شام اور کھانا پکانے کے اوقات کار میںچند عناصر کی جانب سے کمپریسر کا بھر پور اِستعمال ہو نے کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جس کی وجہ سے اہلیان ِ علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سرکاری و نیم سرکاری ملازمین اکثر و بیشتر بغیر ناشتے کے ہی گھروں سے ڈیوٹی پر روانہ ہو جاتے ہیں جبکہ بچے بھی بغیر ناشتہ کئے سکول جانے پر مجبور ہیں۔عوامی حلقوں کی طرف سے سوئی گیس کی موجودہ صورتحال سے متعلق اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل کی گئی ہے ۔