PK Press

سانحہ سیالکوٹ:ہم سب کو مل کر انتہا پسندی کے خلاف کام کرنا ہو گا،لبنیٰ قریشی

lubna qureshi

lubna qureshi

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق)ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر لبنیٰ قریشی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ،انتہا پسندی ہر شکل میں قابل مذمت ہے،ہم سب کو مل کر انتہا پسندی کے خلاف کام کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنرسے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لبنیٰ قریشی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے اور اس واقعے سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی، سری لنکا ہمارے ہاں آنکھوں کا عطیہ دینے والا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے، آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔ حکومت ایسے اقدمامات کرے تاکہ معاشرے سے پرتشدد رجحانات کا خاتمہ ہو۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عوام کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں ایک روز میں کوروناوائرس کے500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے