PK Press

حدیقہ کیانی طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کریں گی

hadiqa kiani

hadiqa kiani

 گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی طویل عرصے بعد آنیوالے نئے سال میں اپنی میوزک البم ریلیز کریں گی۔ ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے اداکاری کو زیادہ مشکل قرار دیا اور کہا کہ ایکٹنگ کے لیے لچک، سخت محنت، جذبات اور ٹیم ورک کا حوصلہ درکار ہوتا ہے جب کہ گلوکاری کے دوران کوئی بھی شخص تنہا بھی گانا گا سکتا ہے۔حدیقہ کیانی نے نئے گلوکاروں کی جانب سے پرانے کلاسیکل گانوں کو نئے انداز میں پیش کرنے کے عمل کو سراہا، تاہم کہا کہ اگر نئے گلوکار پرانے گانوں کو ماضی کے مقابلے زیادہ بہتر موسیقی اور انداز میں پیش نہیں کر سکتے تو پھر ان کے عمل کو کلاسیکل گانوں کی موت قرار دیا جا سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں حدیقہ کیانی نے بتایاکہ وہ سال 2022 میں طویل عرصے بعد اپنا پہلا میوزک البم وصل کے نام سے ریلیز کرنے جا رہی ہیں جس کی شاعری انہوں نے اور ان کی والدہ سمیت دیگر افراد نے لکھی ہے۔خیال رہے کہ حدیقہ کیانی کا آخری میوزک البم وجد 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

منی بجٹ میں کون کون سی اشیا پر ٹیکس لگے گا، تفصیلات سامنے آ گئیں

پڑھنے کے اگلے

انڈونیشیا میں 7.3 کی شدت کا زلزلہ’ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے