
china energy vichele
بیجنگ بلدیہ آئندہ سال میں نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز)کے لئے مختص نئے کار لائسنس پلیٹ کوٹے میں اضافہ کرے گا۔بلدیہ آفس کے کار کوٹہ ایلوکیشن منیجمنٹ کے مطابق شہر 2022 میں 1 لاکھ نئی کار پلیٹس کا اجرا کرے گا جس میں نئی توانائی گاڑیوں کا کوٹہ 60 ہزار سے بڑھا کر 70 ہزار کیا جا ئے گا۔روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے لئے کوٹے کو 40 ہزارسے گھٹا کر 30 ہزار کیا جا ئے گا۔آفس نے کہا کہ یہ اقدام بیٹریوں اور دیگر ٹیکنالوجیز میں تیزی سے پیش رفت اور نئی توانائی گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ اس کا مقصد چین کے دارالحکومت میں ایندھن گاڑیوں سے نکلنے والی آلودگی کم کرنا اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔بیجنگ نے فضائی آلودگی میں کمی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جس میں نئی کار پلیٹس کی تعداد کو محدود کرنا، کام کے دنوں میں پلیٹ نمبروں کے آخری ہندسوں کی بنیاد پر ایندھن گاڑیوں کے پانچویں حصہ کو سڑک پر چلانے پر پابندی شامل ہے۔ ایندھن کاروں کے لئے لائسنس پلیٹ لاٹری سسٹم نے بہت سے ڈرائیورز کو نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کی جانب راغب کیا ہے جو سرکاری ر عایت حاصل کرتے ہیں اور کام کے دنوں میں انہیں کسی پابندی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا ۔