PK Press

ٹک ٹاک نے دنیا کی مقبول ترین سائٹ گوگل کو بھی پیچھے چھوڑدیا

tik tok

tik tok

کسی چیز کے بارے میں معلومات چاہیے ہوں یا کوئی خبر ڈھونڈنی ہو، ہر کام کے لیے گوگل کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی اور سائٹ گوگل سے آگے نکل سکتی ہے۔حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل سے چھن چکا ہے، اور یہ تاج اتنی پابندیوں کے بعد بھی ٹک ٹاک کے سر سج چکا ہے۔کلاڈ سروس کمپنی کلاڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی ویب سائٹ نے گوگل سے یہ جگہ چھینی ہو۔ گزشتہ برس اسی فہرست میں ٹک ٹاک کا ساتواں نمبر تھا۔ لیکن اب ایک ہی سال میں چینی سائٹ نے سات درجہ اوپر جا کر نے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ا سکی ایک بڑی وجہ کورونا لاک ڈاون کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق تھینکس گیونگ اور بلیک فرائیڈے سمیت بیشتر دنوں پربھی گوگل کے مقابلے میں ٹِک ٹاک آگے رہی۔ کلاڈ فلیئر کے مطابق ایک ارب سے زیادہ صارفین ماہانہ ٹک ٹاک کو سکرول کرنے کے لیے سائن ان کرتے ہیں، جن میں سے اکثر بچے اور نوعمر ہیں۔فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد گوگل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمازون، نیٹ فلیکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی ٹاپ 10 سائٹس ہیں۔یاد رہے امریکہ سمیت بھارت اور پاکستان بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکے ہیں، لیکن پابندیوں کو تنقید کے بعد بھی ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بلوچستان میں دہشتگردوں کا فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ،2 جوان شہید

پڑھنے کے اگلے

ریاست کو بتانا ہوگا کن شرائط پر کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ہوا، رضا ربانی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے