PK Press

بلوچستان میں دہشتگردوں کا فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ،2 جوان شہید

pak army

pak army

راولپنڈی،بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ، کیا فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب جبکہ سپاہی عبدالفاتح شہید کا تعلق خضدار سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا دشمن عناصر کا مقصد ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

معروف بھارتی ٹی وی پروگرام کپل شرما شو معین اختر کا ڈیزائن کردہ ہے

پڑھنے کے اگلے

ٹک ٹاک نے دنیا کی مقبول ترین سائٹ گوگل کو بھی پیچھے چھوڑدیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے