
hammad azhar
اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی، ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، سردیوں میں دیگر سیکٹرز کو گیس روک کر گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے، 10 سے 11 کارگو آئیں گے، سسٹم میں گیس کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ گیس کی طلب بڑھتی جارہی ہے، سردیوں میں گھریلو گیس صارفین کی طلب بڑھ جاتی ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی، ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ ٹیمیں محنت کر رہی ہیں امید ہے گیس سپلائی بہتر ہوجائے گی۔