PK Press

وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

imran khan

imran khan

وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وزیرِ اعظم لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون لاہور ٹیکناپولس کا افتتاح کریں گے،ٹیکنالوجی زون کی تعمیر لاہور نالج پارک کمپنی کے تحت ہوئی ہے جہاں بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدی استعداد بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔اس موقع پر ٹیکنالوجی زون میں کام کرنے کیلئے 12 کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے،مزید برآں ملک کے دیگر حصوں میں تین ٹیکنالوجی زونز کی تعمیر کیلئے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے.وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے،اسکے بعد وزیرِ اعظم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نیو کیمپس اور ابوالحسن الشاذلی ریسرچ سینٹر آن سوفی ازم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان دورہ دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی جائیگی۔ وزیراعظم کوپنجاب میں امن وامان کی صورتحال پربریف کیا جائیگا۔وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاوس میں اوورسیز گلوبل کنونشن میں بھی شریک ہوں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کے دیوانے

پڑھنے کے اگلے

اٹک ریفائنری نے گیس بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے