PK Press

کھلاڑیوں کو خود پراعتبار ہی نہیں کہ آگے موقع ملے گا یا نہیں،جاوید میاں داد

Javed-Miandad

Javed-Miandad

 قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود پراعتبار ہی نہیں کہ آگے موقع ملے گا یا نہیں، جن لڑکوں کو موقع ملا تو انہوں نے جوئے سے پیسے بنائے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں 64سالہ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہارنے سے سیکھتے ہیں اور جیتنے سے حوصلہ بڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیموں کو سکیورٹی مسائل نہیں ہوا کرتے تھے لیکن اب مسائل زیادہ ہیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آج کل کے کھلاڑیوں کو خود پر اعتبار ہی نہیں کہ آگے موقع ملے گا یا نہیں؟ لڑکوں کو موقع ملا تو انہوں نے جوئے سے پیسے بنائے۔ جاوید میانداد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے عمران خان کی حمایت کی تھی، موجودہ حالات میں ان کی حمایت کریں گے؟ اس پر جاوید میانداد نے جواب دیا کہ دوسرے ممالک کے حالات قانون کی حکمرانی کی وجہ سے بہتر ہیں، اگر کسی بھی جگہ کو اچھا کرنا ہے تو وہاں کے لوگوں میں شعور ہونا چاہیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہرکی تزین و آرائش میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے ،چیئرمین سی ڈی اے

پڑھنے کے اگلے

فلم”اتھرا شیر”میں حید رعلی کی شاندار اداکاری نے دھوم مچادی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے