
Haider Sultan
نئی پنجابی فلم ”اتھرا شیر”کی عکسبندی اداکار حید رعلی ، آمنہ ملک ، بالی جٹ، ظہیر منج، سہیل وزیر آبادی ودیگر فنکاروں پرکی گئی،عکسبندی کے دوران حیدر علی اور آمنہ ملک نے فلم میں حقیقی کرداراداکرکے اپنے اپنے کردار کو چار چاند لگا دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نئی پنجابی فلم ”اتھرا شیر”کی دن رات شوٹنگ کی گئی جس میں اداکار حید رعلی، آمنہ ملک ، بالی جٹ، ظہیر منج، سہیل وزیر آبادی، حیدر علی کے صاحبزادے ودیگر فنکاروں نے حصہ لیا ۔ پنجابی فلم میکر ز مذکورہ فلم کی تیزی سے عکس بندی کو دیکھ کر نہایت متاثر ہورہے ہیں ، کیونکہ فلم کے ہر فریم پر انتھک محنت کی جاری ہے۔ ”اتھرا شیر”کا ٹائٹل حیدر سلطان اور حیدر علی ادا کررہے ہیں ۔ حیدر علی ایک ذہین با صلاحیت اداکار ہے ۔اور ان کی ہیروئن آمنہ ملک نے بھی زبر دست کردار نگاری کر کے فلم میکرز کو حیران کر دیا۔ حیدر علی ، آمنہ ملک نے اپنے اپنے کرداروں کو اتھاہ گہرائیوں میں ڈوب کر ناقابل فراموش اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں، فلمی، صحافتی حلقے کی رائے ہے کہ آنے والے دور میں حیدر علی، بہت جلد اپنی بہترین فنی صلاحیتوں کی وجہ سے پنجابی اردو فلموں سپر سٹار ثا بت ہونگے۔ کیونکہ انہوںنے اکثر شوٹنگز پر دیگر فنکاروں کو چونکا دیا ہے ،بلکہ اپنے پر ستاروں کا بھی ایک وسیع ہجوم پیدا کر لیا ہے۔جو اس کے والہانہ پرستار ہیں ۔ حید رعلی اداکاری کا منہ زردطوفان ہے جس کے آگے بند باندھنا ناممکن ہے ۔