
faisal vawda
اسلام آباد،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر کو پاسپورٹ منسوخی کی دستاویزات فراہم کی تھیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا پاسپورٹ منسوخ ہونے سے شہریت بھی ختم ہو جاتی ہے ؟۔فیصل واوڈا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دہری شہریت کے حامل افراد کو نائیکوپ ملتا ہے، شناختی کارڈ نہیں، نادرا نے 2018 میں فیصل واوڈا کا نائیکوپ منسوخ کر کے شناختی کارڈ جاری کیا۔فیصل واوڈا نے نادرا کا پاکستانی شہری ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کر دیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دیکھنا ہوگا نادرا ایسا سرٹیفکیٹ جاری کر بھی سکتا ہے یا نہیں۔
Tags: Latest