PK Press

شہرکی تزین و آرائش میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے ،چیئرمین سی ڈی اے

chairman cda amir ali ahmed

chairman cda amir ali ahmed

اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا کہ شہرکی تزین و آرائش میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، کرسمس کے تہوار میں سی ڈی اے انتظامیہ کا شریک ہونا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود تمام گرجا گھروں کو کرسمس کے موقع پر سجایا جائے ، ڈیکوریشن لائٹ کو کرسمس کے اختتام تک جاری رکھا جائے ، شہرکی تازین و آرائش میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔عامر علی احمد نے کہا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام ملازمین رنگ و نسل کی تفریق سے بالا تر ہو کر شہر کی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ، میری دعا ہے کہ خوشیوں اور روشنیوں کا یہ موسم برقرار رہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ممبران پارلیمنٹ کی سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے وفد سے ملاقات

پڑھنے کے اگلے

کھلاڑیوں کو خود پراعتبار ہی نہیں کہ آگے موقع ملے گا یا نہیں،جاوید میاں داد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے