
omicron
بلوچستان کے ضلع قلات میں اومیکرون کے 12 مشتبہ کیسز کے بعد صوبے بھر میں انتظامی ہائی الرٹ جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق قلات میں اومیکرون کے12 مشتبہ کیسزسامنے آئے ہیں،جنھیں فوری قرنطینہ کرنے کے ہدایت کر دی گئی ہے۔حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال کریں۔ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو صورتحال دوبارہ خراب ہوسکتی ہے۔وزیرعلیٰ بلوچستان عبد القدس بزنجو نے بھی اس وبا کو مدنظر رکھتے ہوئیعوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی ہے۔