
imran khan
بیوہ اقلیتی خاتون کی پنشن نہ ملنے پر وزیر اعظم عمران خان سے دہائی،ڈیڑھ سال سے پنشن کے لئے دفاتر کے چکر کاٹنے والی ریٹائرڈبیوہ خاتون کی پاکستان سیٹیزن پورٹل پر وزیر اعظم سے دہائی۔وزیر اعظم کے حکم پر 24گھنٹے کے اندر اقلیتی بیوہ خاتون کو انصاف کی فراہمی اور پنشن جاری،8دسمبر کو کی جانے والی شکایت کے اگلے ہی دن 179000کا چیک بیوہ خاتون کو جاری کر دیا گیا۔مسماتہ گڈی بی بی جون 2020میں فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی سے خاکروب کی پوزیشن سے ریٹائرڈ ہوئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر ضروری اعتراضات اور سالوں پہلے بھرتی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے اور پنشن کو التوا میں رکھا۔بیوہ خاتون کی پنشن کو التوا میں ڈالنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
Tags: Latest