PK Press

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کے دیوانے

christan turner

christan turner

اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرکو بھی پاکستانی ٹرک آرٹ بھا گیا جو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی شیئر کیا۔انہوں نے پاکستانی آرٹسٹ کا بنایا گیا ٹرک آرٹ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا جس میں لکھا ہے’سدا خوش رہو’۔انہوں نے ٹرک آرٹ کی تعریف بھی کی۔پاکستان کو ایک الگ پہچان اور شہرت دینے والا فن پاکستانی ٹرک آرٹ ہے جو دنیا بھر میں خوب نام پیدا کر رہا ہے اور پاکستان کا ایک خوب صورت چہرہ دنیا بھر میں روشناس ہو رہا ہے،پاکستانی ٹرک آرٹ کی تاریخ خاصا پرانی ہے ہزاروں سال پہلے یہ کام گھوڑا گاڑی اور اونٹ گاڑیوں پر ہوا کرتا تھا پھر جب ٹرک آئے تو ٹرک پر رنگ روغن کا کام ہونیلگا اور پھول پتیاں غرض یہ کہ ہر قسم کے ڈیزائن، انسانی شکلیں اور مختلف تحریروں پر مبنی مختلف رنگوں کا استعمال کرکے یہ آرٹ ٹرک آرٹ کی صورت میں ڈھل گیا۔پاکستان کا ٹرک آرٹ نہ صرف پاکستان بلکہ باہر کی دنیا میں ایک خاص مقبولیت رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پی آئی اے نے اپنی فلائٹس کو دیدہ زیب بنانے کے لیے ٹرک آرٹ کو استعمال کیا گیا ہے ۔۔اسلام آباد کے نیو ائیر پورٹ کو بھی ٹرک آرٹ سے سجایا گیا ہے۔پاکستان میں تعینات سابق جرمن سفیر مسٹر مارٹن بھی پاکستان کی ٹرک آرٹ کے دیوانے تھے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

پڑھنے کے اگلے

وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے