PK Press

چین جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چینی صدر

china president

china president

بیجنگ ()

چینی صدر شی جن پھنگ نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے اولاف شولزکو  جرمنی کے چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔  انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔حالیہ برسوں میں چین-جرمنی تعلقات ہمیشہ سے چین-یورپ تعلقات میں مثالی ر ہے ہیں۔  یہ دونوں ممالک کی طرف سے وقت کے ترقی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا صحیح انتخاب ہے۔ اگلے سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ نصف صدی پر نظر ڈالتے ہوئے، چین-جرمن تعلقات نے  لچک اور جاندار صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگلے 50 سالوں میں دونوں ممالک کو چین-جرمن تعلقات میں نئی ​​پیش رفت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئیے۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ اس وقت جرمنی اور چین کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات بہترین  ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ-۱۹ کی وبا کی روک تھام سمیت  عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں باہمی تعاون بہت ہی مضبوط  رہا ہے، اور دونوں ممالک افغانستان اور ایران جیسے علاقائی مسائل پر قریبی رابطے میں ہیں۔ یہ جرمنی- چین تعلقات کی پائیدار ترقی کے تین ستون ہیں۔ جرمنی چین کے ساتھ باہمی احترام اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ جرمنی اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک  تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین میں چھ کروڑ 60 لاکھ سال قدیم انڈے میں موجود ڈائنوسار کا فوسل دریافت

پڑھنے کے اگلے

کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے