PK Press

کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

capton safdar

capton safdar

  مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر اور دیگر کے خلاف پشاورہائیکورٹ میں غداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔کیپٹن (ر)صفدر نے پشاور ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تین سال پہلے یہاں عدالت آتا رہا ہوں۔ کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کی عدالت آئے۔میں خیبرپختونخوا کی عدالت کا شکریہ ادا کرنا چاھتا ہوں، بغاوت کیس عدالت میں سرخرو ہوا۔ باقی کیسزسے بھی بری ہوجاوں گا، مجھے انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں سے انصاف ملا میں بڑے صوبوں کو کہنا چاھتا ہوں کہ اگر کسی نے بلا خوف انصاف کیا تو وہ کے پی کے عدالت نے کیا۔ ہم تو یہاں کے کنٹین کے پکوڑوں کے بھی عادی ہوگئے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تو ایک نظریہ کو شکست ہوئی،مولانا کی جیت بھی نظریہ کی جیت ہے،میں نے ملک سے وفاداری کی چاردفعہ قسم کھائی ہے، میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کروں گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چینی صدر

پڑھنے کے اگلے

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کے دیوانے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے