PK Press

اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں، میاں محمود الرشید

punjab university christmas celebration

punjab university christmas celebration

حضرت عیسیٰ کے امن کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد
لاہور , صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور ہم ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہیں ۔ وہ کرسمس کے سلسلے میں فیصل آڈیٹوریم میں پنجاب یونیورسٹی مسیحی ملازمین کیلئے منعقدہ کیک کٹنگ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، پارلیمانی سیکریٹری مہندر سنگھ ، جسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،سماجی کارکن راجا منور، مسیحی برادری کے رہنماء چوہدری مشتاق مسیح،انتظامی افسران ، ملازمین اور ان کے فیملی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت پنجاب مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے ان کے حقوق کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور انہیں روزگار کی فراہمی سمیت تمام شعبوں میں ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اخترنے کہا ہے کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں مسیحی ملازمین کو تمام شعبوں میں یکساں مواقع مل رہے ہیں اور میرٹ پر انہیں روزگار مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے مسیح ملازمین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ہمارا گھر ہے اور مل کر کام کرنے سے اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتاہے۔ چوہدری مشتاق نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر اور انتظامیہ نے ہمیشہ ہماری ہر خوشی میں آگے بڑھ کر حصہ لیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ بعد ازاں کرسمس کا کیک کاٹاگیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سعود ی عرب کا افغانستان کیلئے امدادی پیکج کے منصوبے کا آغاز

پڑھنے کے اگلے

ارطغرل ڈرامے کے ہیرو سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر رہا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے